۔،۔ چیچہ وطنی کے نواحی گاوُں میں سنگدل باپ نے پورے خاندان کو زہر پلا دیا۔،۔

شان پاکستان چیچہ وطنی بارہ ایل۔ پولیس ترجمان کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاوُں 38 بارہ ایل میں ایک سنگدل باپ نے اپنی تین کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر دے دیا جبکہ 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں، ملزم حق نواز ڈوگر نے والدہ سے جھگڑے سے تنگ آ کر جھگڑالو بیوی اور بچیوں کو کولڈ ڈرنک میں زہر ملا کر پلا دیا جس کے نتیجہ میں پانچ سالہ نورین اور سات سالہ سحرش اسپتال تک پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں جبکہ 8 سالہ سویرا اور ملزم کی بیوی ثناء بی بی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرک اسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے