۔،۔ کورونا بحران کے آغاز کے بعد کچھ ریاستوں میں گھریلو تشدد میں اضافہ۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی برلن۔ وفاقی وزارت خاندانی امور ،میونخ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی،جرمنی کی پریس ایجنسی کے وفاقی ریاستوں میں ذمہ دار وزارتوں اور حکام کے مابین ایک سروے کے مطابق کورونا بحران کے آغاز کے بعد کچھ ریاستوں میں گھریلو تشدد کے مزید واقعات رپورٹ ہوئے ہیں خصوصی طور پر شدید مالی پریشانی میں مبتلا خواتین کو بحران کے دوران بڑھتے ہوئے تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے،پولیس نے جنوری اور جون کے درمیان ہونے والے تشدد کے واقعات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری سے جون 2020 میں تشدد کے 2.252 واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ پچھلے سال اتنے ہی عرصہ میں 1.812 واقعات ریکارڈ کئے گئے تھے۔ برلن میں گھروں میں تشدد کی کاروائیوں میں 30 فی صد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بریمن میں سرکاری وکیل کے مطابق تشدد میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا ہے۔ میکلن برگ فور پوما Mecklenburg-Vorpommern میں مقامی پولیس نے مارچ سے مئی2020 کے مہینوں میں گھریلو تشدد کے واقعات میں نمایاں طور پر زیادہ واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں ریکاڈ کے مطابق اپریل کے مہینے میں تشدد کی دوگنا خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، روسٹک کے علاقہ میں خواتین کے تحفظ گھروں Women’s shelterمیں جگہ کی کمی کی وجہ سے ایک مختصر مدت کے لئے خالی جگہوں پر عورتوں کے لئے ہاسٹل قائم کر دیئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نارتھ رائن ویسٹ فالیا North Rhine-Westphalia کے مطابق تشدد کے واقعات 21 فی صد رہی، شلیسوگ ہولسٹائن Schleswig-Holstein میں گھریلو تشدد کے معاملات کی شماریاتی ریکاڈنگ صرف ایک محدود حد تک تھی، بظاہر کورونا بحران میں گھریلو تشدد میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے