۔،۔ پولیس افسران سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے والا ملزم جرمن شہری ہے۔نذر حسین-،۔

شان پاستان جرمنی بادن وورٹمبرگ۔ایک 31 سالہ شخص نے پولیس کو اسلحہ کے زور پر ڈرا کر اسلحہ چھین لیا بعد اذاں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے بلیک فارسٹ Black Forest کا کونا کونا چھان لیا لیکن ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا، پولیس ترجمان کے مطابق اسلحہ سے لیس 31 سالہ شخص Yves Etienne Rauschنے اوپن ناوOppenauُ کے قریب چار پولیس افسران کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور چاروں پولیس افسران کا اسلحہ لے لیا پولیس کے مطابق نوجوان اسلحہ سمیت بلیک فارسٹ میں بھاگ گیا پولیس کی بھاری نفری ملزم کو تلاش کر رہی ہے پولیس نے وہاں کے رہائشیوں کو اپیل کی ہے کہ ملزم کے گرفتار ہونے تک گھروں سے نہ نکلیں ملزم اسلحہ،چاقو اور تیر کمان سے لیس ہے۔ خصوصی پولیس دستوں کے علاوہ تھرمل امیجنگ کیمروں Helicopter with thermal imaging cameras والے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جا رہے ہیں،اس علاقہ کی تمام سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص اس علاقہ کے چپے چپے سے واقف ہے،رپورٹ کے مطابق Yves Etienne Rausch کا قد 1,70 Meter ہے نیلی آنکھوں والا شخص آتشیں اسلحے سے لیس ہے اور ابھی تک بلیک فارسٹ میں چھپا بیٹھا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق 31 سالہ جرمن شہری ایک سیکورٹی کمپنی میں ملازمت کرتا رہا ہے اور متعدد بار پولیس کا سامنا کر چکا ہے۔واضح رہے یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب صبح صبح پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مشتبہ شخص ایک جھو نپڑی کے پاس دیکھا گیا ہے جب چار پولیس افران موقع پر پہنچے تو 31سالہ Yves Etienne Rausch نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جبکہ اُس کے پاس ایک پستول،تیر کمان اور چھری بھی موجود تھی پھر اچانک پولیس افسران کو اسلحہ کی نوک پر اپنا اسلحہ نیچے پھینکنے کو کہا خطرناک صورتحال پر بغیر کسی رد عمل کے پولیس افسران نے اسلحہ نیچے پھینک دیا جس کو وہ لے کر جنگل میں فرار ہو گیا۔۔ علاقہ کے اسکول اور کنڈر گارڈن بھی ملزم کی گرفتاری تک بند رہیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے