۔،۔خالی آٹوبان۔ ہائی وے A3موٹر سائیکل سوار ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

شان پاکستان فرینکفرٹ ایئرپورٹ۔ منگل کی شام فرینکفرٹ کراس کے قریب ہائی وے A3 پر شدید حادثہ میں (44) سالہ موٹر سائیکل سوار ہلاک پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش جاری ہے، حاوثہ شام 21.40 Uhr پیش آیا جبکہ موٹر سائیکل سوار ورز برگWürzburgکی طرف جا رہا تھا پولیس کے مطابق ہائی وے بالکل خالی تھی نامعلوم وجوعات کی بنا پر کیلسٹر باخ Kelsterbach کے قریب موٹر سائیکل دائیں طرف ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی شدید زخمی موٹر سائیکل سوار موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فرینکفرٹ اور خصوصی طور پر ٹاونس کے علاقہ میں موٹر سائیکل سواروں کے عموماََ حادثات ہوتے رہتے ہیں مثال کے طور پر کچھ ہی عرصہ پہلے فرینکفرٹ کی سڑک ہناور لینڈ سٹراسے پر غلط ٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے