۔،۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ، سیدامجد علی شاہ رضا الہی سے وفات پا چکے ہیں۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ آفن باخ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون٭امجد علی شاہ ٭ سید مجاہد شاہ کے بھائی،سید علی نقی شاہ کے والد اور سیدمحسن شاہ کے ماموں طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کر چکے ہیں،اُن کا نماز جنازہ کل مورخہ 24جولائی بروز جمعّہ بوقت 10:30 Uhrبجے ادا کیا جائے گا بعد اذاں 11:00 Uhr بجے اُسی قبرستان میں تدفین ہو گی۔ ہم بدست دُعا ہیں کہ اللہ کریم مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور اُن کے تمام اہل خانہ کو اس غم کی گھڑی میں صبر جمیل عطائفرمائے، حضرت علیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری مرد کے سرکے پاس ملک الموت حضرت اسرائیل کر دیکھا تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا میرے صحابی سے نرمی کرنا کیونکہ وہ مومن ہے ملک الموت نے عرض کیا آپ کو خوشخبری ہو یا محمد ﷺ میں تو ہر مومن کے لئے نرم ہوں قسم بخُدا یا محمد ﷺ جب میں بنی آدم کی روح نکالتا ہوں اور اہل خانہ روتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ یہ چیخ و پکار کیوں؟قسم بخدا ہم نے اس پر ظلم نہ کیا اور نہ اسے لے جانے میں عجلت کی ہے اور نہ ہی اس کی روح قبض کر کے ہم نے گناہ کیا ہے لہذا تم اس حکم الہی پر راضی ہو جاوُ تو اجر پاوُ گے اگر تم نے اسے خطاء سمجھا اور جزح و یزح کی تو گنہگار ہو جاوُ گے تمہاری مرضی کا خیال رکھنا ہم پر لازم نہیں بلکہ تمہارے ذمہ ہمارا قرض باقی ہے ہم دوبارہ آئیں گے لہذا ڈرو، ڈرو تم۔خشکی اور تری میں جہاں بھی لوگ بستے ہیں چوبیس گھنٹے ان کے چہروں کو دیکھتا ہوں میں ان کے ہر چھوٹے بڑے سے واقف ہوں بلکہ ان سے زیادہ ان کو جانتا ہوں قسم بخدا اگر میں چاہوں کہ ایک مچھر کی روح قبض کر لوں تو حکم الہی کے بغیر میں اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا۔سید امجد علی شاہ کی وفات یہ بھی حکم الہی تھا جس پر ہمیں صبر کرنا چاہیئے ہم اللہ کریم کے حضُور ہاتھ اُٹھا کرسید امجد علی شاہ کے لئے جنت الفردوس کے لئے دُعا مانگتے ہیں، جیسے جیسے دوست و احباب اور لواحقین مرنے والوں کے لئے دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھاتے ہیں ایسے ہی مرنے والوں کو اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ تمام دوست و احباب سے گذارش ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔متمنی سوگواران خانوادہ ۔ سید علی نقی شاہ۔سید محسن شاہ۔ نمازجنازہ اور تدفین ہناوُ کے مرکزی قبرستان میں ادا کیا جائے گا ٹائم کی پابندی اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائے مہربانی ماسک اور قانونی فاصلہ کی احتیاط برتیں۔ایڈریس۔

HAUPTFRIEDHOF – BIRKENHAINER STR- 2 63450 HANAU

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے