۔،۔ وزیر برائے مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش کا ہائیگا صوفیا میں خطبہ۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان ترکی استنبول۔ ترک وزیر برائے مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش Dr Ali Arbash,نے ہائیگاصوفیا Hagia Sophia نے جمعّہ کا تاریخی خطبہ تلوار ہاتھ میں تھام کر دیا،تلوار کو سیڑھیوں پر ٹیکتے ہوئے وہ جب ممبر پر چڑھے تو تمام نمازیوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں پر جلال طاری ہو گیا پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباشنے جب تلوار تھامے ہوئے خطبہ دیا جو خلافت عثمانیہ کے دور میں ایک روایت ہے اور فتح کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ دوران خطبہ انہوں نے اُلٹے ہاتھ میں تلوار پکڑی جو ایک طرف تو دشمنوں کے دلوں پر ہیبت طاری کرنے اور دوسری طرف اتحادیوں کو تقویت اور اعتماد دینے کا پیغام دیتی ہے۔ ہائیگا صوفیہ کے میناروں سے پہلی دفعہ مینار سے جب موئزن کی آواز اللہ اکبر کی صدا بلند ہوئی تو مسلمانوں کے خوابوں کی تعمیر مکمل ہوتی نظر آئی86 سالہ میوزیم گرجا گھر آخر کار مسجد میں تبدیل ہونے پر ترکی میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہزاروں مرد و زن اس خوشی میں شامل ہونے ے لئے آج مسجد Hagia Sophia آئے ہوئے تھے جہاں پر 86 سال بعد مسجد کے میناروں سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئی آزان کی آواز سن کر لوگوں پر جلال طاری ہو گیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے