۔،۔ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن کی زاہد حُسین قونصل جنرل سے ملاقات۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان  جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن کے وفد جس میں سید ثقلین شاہ نقوی، طارق محمود،لالہ عمر حیات اور نذر حسین شامل تھے،طارق محمود نے قونصل جنرل کو سال 2019 اور سال 2020 میں ہونے والی اموات، ادارے کی طرف سے وبائی امراض کورونا کے درمیان کن کن اداروں کو مالی مدد فراہم کی گئی کی پوری تفصیل مہیا کی سید ثقلین شاہ اور نذر حسین نے ادارے کے اغراض و مقاصد سے قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین کو آگاہ کیا، ادارے کے کتنے ممبران ہیں اور آئندہ ادارہ کیا کرنا چاہتا ہے، قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن کا نام اور کام سننے میں تھے آپ نے تفصیل سے آگاہ کیا، زاہد حسین قونصل جنرل نے چند مفیدمشورے بھی دیئے اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل آف پاکستان آپ کے تعاون کے مشکور ہیں جس پر سید ثقلین شاہ نے قونصل جنرل کا بھی شکریہ ادا کیا اور قونصل خانہ کی طرف سے بھی تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک کمیونٹی سینٹر قائم کریں جس کے لئے آپ کا اور کمیونٹی کا تعاون درکار ہے۔ قونصل جنرل آف پاکستان نے آخری رسومات کی ادائیگی کے اداروں کے متعلق بھی تفصیل حاصل کیں۔جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن اور قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین کے درمیان دو طرفہ تبادلہ خیال بڑے خوش خوار ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے