۔،۔ عوام کی شامت حکمرانوں کی نااہلی کاشاخسانہ ہے:الطاف شاہد۔،۔
شہرقائدؒ کے شہریوں کوڈبونے والے زرداری کے جنم دن کاجشن مناتے رہے

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ عوام کی شامت حکمرانوں کی نااہلی کاشاخسانہ ہے۔شہرقائدؒ میں ہونیوالی حالیہ بارش نے” زرداری اینڈحواری کمپنی”کی بدانتظامی کوایکسپوز کردیا۔شہرقائدؒ کے شہریوں کوڈبونے والے زرداری کے جنم دن کاجشن مناتے رہے۔کراچی میں شہریوں کی قیمتی جانوں اوربڑے پیمانے پران کے نجی وسائل کاضیاع قومی سانحہ ہے۔ قائداعظم محمدعلی جناح ؒ اوران کی سیاسی تعلیمات و روایات کے وارث سیّد مصطفی کمال کاکراچی آج نااہل افراد کے رحم وکرم پر ہے۔۔سندھ میں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اپنی مجرمانہ غفلت کاجواب دے۔سندھ کے عوام پچھلی کئی دہائیوں سے ا پنے احساس محرومی کی دوہائی دے رہے ہیں لیکن ان کی کوئی نہیں سنتا۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری الطاف شاہد نے مزید کہا کہ وفاق سے صوبوں تک نام نہاد حکمران نقاب پوش عناصر کی انگلی تھام کرچل رہے ہیں،ان کے پاس اپناکوئی ویژن نہیں۔وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ سندھ دونوں پچھلے دوبرس سے بندگلی میں کھڑے ہیں،یہ مادروطن کوبحرانوں کے بھنور سے نہیں نکال سکتے۔ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کاکوئی ایجنڈا نہیں۔مرکز سے سندھ تک مستقل مزاجی اوراصلاحات میں تسلسل کافقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں براجمان مٹھی بھر چور منظم اندازمیں سیاسی انتقام کاشورمچاتے مچاتے نے نیب کوانصاف اوراحتساب کے کٹہرے میں لے آئے ہیں۔ عوام نے نیب کیخلاف چوروں کامیڈیا ٹرائل مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا پی ایس پی کی قیادت ملک میں شفاف اوربے رحم احتساب کی حامی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے