۔،۔میاں محمد نواز شریف کراچی کے عوام کے ساتھ حکمرانوں کے یتیمانہ رویوں پر افسردہ ہیں۔،۔

(منگل 28جولائی 2020 ( میاں محمد نواز شریف کراچی کے عوام کے ساتھ حکمرانوں کے یتیمانہ رویوں پر افسردہ ہیں. کراچی کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے عوام مسلم اسٹوڈنٹس فیدڑیشن کے نوجوانوں کا ساتھ دیں. ایم ایس کی نوجوان قیادت قائد نواز شریف کی رہنمائی اور محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں کراچی سے کشمیر تک عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی.مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ، نائب صدر سندھ احمد یامین، صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، ڈویژنل جنرل سیکریٹری سردار سہیل، ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری ضماد عالم خان، ایم ایس ایف ضلع وسطی کے صدر محمد واصف علی مہرجنرل سیکریٹری امتیاز بھائیم، ضلع کورنگی کے صدر ابراہیم شاہ، عثمان یوسفزئی، جنوبی کے صدر ر اشرف زمان، غربی کے صدر عادل عمر، شکیل یوسفزئی، جنرل سیکریٹری سکھر عزیر شیخ نے ایک مشترکہ بیان میں کراچی کے ساتھ صوبائی و بلدیاتی حکومت کی عدم توجہی اور برسات کی تباہ کاریوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے پڑھے لکھے اور محب وطن شہری مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی نوجوان قیادت کو بھی خدمت کا موقع دیں. ہم شہر قائد کے ہر فرد کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کی تمام محرومیاں اور مسائل ختم کر کے دم لے گی.. مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے ایم ایس (ن) سندھ کے رہنماؤں کو قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے موصولہ پیغام سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کراچی میں بارش کی تباہ کاریوں اور حکومتی اداروں کی نا اہلی پر سخت افسردہ ہیں. قائد میاں محمد نواز شریف کی خواہش ہے کہ کراچی کی قیادت مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجونوں کے ہاتھ میں دے کر ہی کراچی کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے. مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن (ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کے ساتھ رابطوں میں بھی قائد میاں محمد نواز شریف کراچی کے عوام کے سا تھ حکومتی اداروں کے انتہائی معاندانہ رویوں پر افسردہ ہیں. رانا محمد ارشد نے ایم ایس ایف سندھ کی قیادت کو بتایا کہ میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کراچی کے بلدیاتی اداروں کی قیادت ایم ایس ایف(ن) کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں دیکھنا چاہتے ہیں. مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ کراچی کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے عوام مسلم اسٹوڈنٹس فیدڑیشن کے نوجوانوں کا ساتھ دیں. ایم ایس کی نوجوان قیادت قائد نواز شریف کی رہنمائی اور محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں کراچی سے کشمیر تک عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی. یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ کراچی کے عوام نے تمام جماعتوں کو ووٹ دے کر کراچی ان کے حوالے کیا لیکن ووٹ لینے والوں نے کبھی کراچی کی طرف پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔ کراچی کے شہری مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی نوجوان، متحرک اور محب وطن قیادت کو بھی ایک موقع دیں ہم عروس البلاد کی رونقیں بحال کر کے عوام اور اپنے قائد کے سامنے سرخرو ہونگے.

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے