۔،۔ کورونا وائرس ویکسین کی دوڑ میں ایک اہم سائنسی فرم کا کامیابی کی طرف بڑا قدم۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان امریکا۔ جانسن اینڈ جانسن نے آج امریکی تحقیق کوویڈ Covid-19 کے لئے انسانی حفاظت سے متعلق آزمائشوں کا آغاز کیا جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ بندروں کو صرف ایک خوراک سے سخت تحفظ ملا ہے۔ وائرس کا انکشاف ہونے کے بعد چھ میں سے چھ جانوروں کو جنہیں ویکسین دی گئی وہ پھیپھڑوں کی بیماری سے مکمل طور پر محفوظ تھے۔ نیچر کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس کے علاوہ ناک میں وائرس کی موجودگی میں سے بھی چھ میں سے پانچ کو انفکشن سے محفوظ پایا گیا۔ جانسن اینڈ جانسن کے چیف ڈاکٹر پاول اسٹفلیس Dr. Paul Stoffels نے روئیٹرز کو ٹیلیفون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہمیں اعتماد حاصل ہوا ہے کہ ہم اس وبائی مرض کووڈ Covid-19 کے لئے ایک شاٹ ویکسین کی جانچ کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ آیا اس سے انسانوں کی حفاظت پر اثر پڑتا ہے۔امریکی حکومت اس وبائی امراض کے خاتمے کے لئے ویکسین کی تیاری میں تیزی لانا چاہتی ہے امریکا میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور 660,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر پاول کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ویکسین کے پہلے ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ دوسرا شاٹ تحفظ میں نمایاں اضافہ دیکھ اگیا ہے۔ ایک وبائی مرض میں ایک شاٹ ویکسین کا ایک خاص فائدہ ہے اسی ہفتے ریاستہائے متحدہ میں کمپنی ایک یا دو خوراکیں شروع کرے گی۔ جے اینڈ جے ستمبر کے دوسرے نصف حصّے میں سنگل شاٹ کے ساتھ بڑے پیمانے پر مرحلہ 3 کی جانچ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین جسم کے خلیوں میں پروٹین لے جانے کے ٹائپ 26 اور ٹائپ Ad26 کے نام سے جانا جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم وائرس کے خلاف مدافعتی دفاع کو بڑھاتا ہے۔بندر کی تحقیق میں جانسن اینڈ جانسن اور ہارورڈ کے بیت اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سینٹر J&J and Harvard’s Beth Israel Deaconess Medical Center کے سائنسدانوں نے 32 جانوروں میں سات مختلف امکانی ویکسینوں کا مطالع کیا اوا ان کے نتائج کا موازنہ 20 کنٹرول جانوروں سے کیا جنہیں پلیسبو شاٹ ملے۔ چھ ہفتوں بعد تمام جانوروں کو سارس کوی ٹو SARS-CoV-2 لاحق ہو گیا۔ بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ویکسین جس کو J&J نے انسانی جانچ کے لئے منتخب کیا اس کے استعمال سے کسی بھی جانور کے پھیپھڑوں میں وائرس نہیں تھا ناک میں استعمال کرنے سے وائرس میں کمی ظاہر ہوئی۔ لیب ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ان سب نے ایک ہی شاٹ کے بعد وائرس کو بے اثر کرنے کے قابل اینٹی باڈیز تیار کر لی ہیں۔ Dr. Paul Stoffels کے مطابق Ad26 کی ویکسین کے ساتھ صرف ایک ہی حفاظتی ٹیکہ لگانے سے اقنٹی باڈی کے رد عمل کو بے اثر کرنے اور کوویڈ COVID-19, کے خلاف بندروں کو مضبوط تحفظ ملتا ہے، بیت اسرائیل ڈیکونس کے ایک ویکسین محقق ڈاکٹر ڈین بیوروچ Dr. Dan Barouch نے کہا کہ ہم نے اورJ&J. نے باہمی تعاون کے ساتھ تحقیق کی قیادت کی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے