۔،۔ پاکستان جرمن پریس کلب کی طرف سے سلطان جمیل نسیم کے انتقال پر اظہار تعزیت۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستان جرمنی پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ نے شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان جرمنی کے عہدے داران یک طرف سے جناب سلطان جمیل نسیم کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کریم جناب سلطان جمیل نسیم کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ ہوئے کہا کہ معروف عالمی شہرت یافتہ افسانہ بنگار،ڈارمہ نویس ،صداکار و اداکار سلطان جمیل نسیم گزشتہ جمعے کو کراچی میں رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ۔ محمد مبین خان نے بھی شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا فرمایا کہ  سلطان جمیل نسیم اردو کے بڑے شاعر صبا اکبر آبادی کے بڑے فرزند تھے ۔ عالمی شہرت یافتہ سلطان جمیل نسیم کا نام اردو ادب میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ آپ گزشتہ چھ عشروں سے پرورش لوح و قلم میں مصروف رھے ۔ سلطان جمیل نسیم نے تقریبا اڑھائی سو سے زائد شاھکار افسانے تخلیق کئے ۔ آپ نے اپنے منفرد اسلوب اور انداز بیان سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی ۔ آپ کے افسانوں کے ترجمہ دنیا کی کئ زبانوں میں ھو چکے ہیں ۔ سلطان جمیل نسیم کا شمار اردو ادب کے مایہ ناز ادیبوں اور افسانہ نگار وں میں ھوتا ھے۔ ان کے انتقال سے اردو ادب کا جو عظیم نقصان ہوا ہے جو خلا وہ اپنے پیچھے چھوڑ گئے ہیں وہ تادیر پر نہ ھو سکے گا۔ سلطان جمیل نسیم کی اردو ادب کے لئے خدمات کاعدم اعتراف نہ صرف حقائق سے چشم پوشی بلکہ اسے احسان فراموشی پر ممحول کیا جائے گا-

Sultan Jameel Naseem's Photo'

Sultan Jameel Naseem1935

1935

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے