-,-، انا للہ وانا الیہ راجعون۔راجہ ناصر کے پیارے چچا رضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ راجہ ناصر کے چچا پاکستان میں اپنے آبائی گاوں میں رضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں، شان پاکستان جرمنی کے ایڈیٹر ان چیف نذر حسین، پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی کے صدر سلیم پرویز بٹ اور جہاں ٹی وی کے(سی۔ای۔او) سلیم پرویز بٹ-پی-ٹی-وی-چیف                                                                             شبیر ا                                                   حمد  کھوکھر                 اور جہاں میڈیا گروپ، راجہ اظہر کیانی،شیخ آصف ٹیم کے تمام عہدے داران کے علاوہ، منہاج القرآن کے صدر چوہدری اظہر فاروق، جنرل سیکٹری راجہ وحید سلطان، صدر مجلس شورہ راجہ صبور ناظم مالیات راجہ ارشد خان، ناظم نشر و اشاعت محمد زاہد چوہدری، انتظامی امور اقبال خان تمام ممبران اور خصوصی طور پر ڈائریکٹر منہاج القرآن علامہ سید فرحت حسین شاہ نے نائب صدر منہاج القرآن فرینکفرٹ راجہ ناصر کے چچا جان کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔ تمام دوست و احباب بدست دُعا ہیں کہ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے راجہ ناصر سمیت تمام اہل خانہ کو اس شدید غم کی گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے۔حضرت علیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری مرد کے سرکے پاس ملک الموت حضرت اسرائیل کر دیکھا تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا میرے صحابی سے نرمی کرنا کیونکہ وہ مومن ہے ملک الموت نے عرض کیا آپ کو خوشخبری ہو یا محمد ﷺ میں تو ہر مومن کے لئے نرم ہوں قسم بخُدا یا محمد ﷺ جب میں بنی آدم کی روح نکالتا ہوں اور اہل خانہ روتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ یہ چیخ و پکار کیوں؟قسم بخدا ہم نے اس پر ظلم نہ کیا اور نہ اسے لے جانے میں عجلت کی ہے اور نہ ہی اس کی روح قبض کر کے ہم نے گناہ کیا ہے لہذا تم اس حکم الہی پر راضی ہو جاوُ تو اجر پاوُ گے اگر تم نے اسے خطاء سمجھا اور جزح و یزح کی تو گنہگار ہو جاوُ گے تمہاری مرضی کا خیال رکھنا ہم پر لازم نہیں بلکہ تمہارے ذمہ ہمارا قرض باقی ہے ہم دوبارہ آئیں گے لہذا ڈرو، ڈرو تم۔خشکی اور تری میں جہاں بھی لوگ بستے ہیں چوبیس گھنٹے ان کے چہروں کو دیکھتا ہوں میں ان کے ہر چھوٹے بڑے سے واقف ہوں بلکہ ان سے زیادہ ان کو جانتا ہوں قسم بخدا اگر میں چاہوں کہ ایک مچھر کی روح قبض کر لوں تو حکم الہی کے بغیر میں اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے