-,-سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ ,ریا کی مشکلیں بڑھیں-,-

ریا چکرورتی کی جہاں مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں وہاں سشانت سنگھ راجپوت کا کیس بھی الجھتا جارہا ہے۔سشانت سنگھ راجپو ت کیس میں نا رکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) ریا چکرورتی سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔اور سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات دی گئی یا نہیں اس پر بھی پوچھ تاچھ جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ریا کے واٹس ایپ چیٹ میں بھی یہ خلاصہ ہوا تھا کہ سشانت سنگھ چرس کے سگریٹ پیتا تھا اس سے پہلے ریا نے منشیات کے استعمال سے انکار کیا تھا۔ بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں ایک سینیئر وکیل نے مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو خط لکھ کر اس معاملے میں تفتیشی ٹیم کو مضبوط کرنے کی درخواست بھی کی ہے تاکہ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل اجے اگروال نے کہا کہ اس معاملے کے کئی پہلو سامنے آ رہے ہیں اور میڈیا بھی بے حد باریکی سے ہر پہلو پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اب تمام امیدیں سی بی آئی سے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تفتیش سے ممبئی میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کا بھی پردہ فاش ہو سکتا ہے این سی بی کے دفتر میں ریا چکرورتی سے مسلسل سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ریا چکرورتی، شووک چکرورتی اور سیموئل مرانڈا کو ایک ساتھ بٹھا کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی بہن میتو سنگھ کو ایک بار پھر سی بی آئی نے پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔ سی بی آئی نے میتو سنگھ کے ساتھ ایک بار پھر سے کرائم سین رککریٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعمیتسنگھ ہی ان کے گھر سے سب سے پہلے وہاں پہنچی تھیں۔ایسا لگ رہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں کہیں نہ کہیں کچھ ایسے پیچ تو ہیں جو ابھی کھلنے باقی ہیں-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے