۔،۔ جرمنی میں انتباہی دن ناکام رہا،اپوزیشن اور ٹیوٹر پرمذاق اُڑایا گیا۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی برلن۔ تیس سال بعد جرمنی میں ملک گیر انتباہ کا دن منایا گیا، 10 ستمبر ملک گیر انتباہ کا پہلا دن تھا انتباہ الارم صبح 11:00 uhrملک بھر میں شروع کر کے شہریوں کو انتباہی نظام سے آشنا کرنا تھا، چند دنوں سے جرمن پارلیمنٹ میں بھی اس بات پر بحث شروع تھی کہ ہمیں الارم سسٹم کو دوبارہ بحال کرنا چاہیئے تا کہ ہنگامی حالات میں مثلاََ کیمیائی حادثات، دہشت گرد حملے یا طوفانی بارش، طوفان میں شہریوں کو خبردار کیا جا سکے، وفاقی ترجمان کے مطابق الارم وفاقی حکومت نے بجانا تھا لیکن نظام پر بوجھ پڑنے کی وجہ سے ہمیں ناکامی ہوئی کئی مقامات پر الارم 30منٹ بعد سٹارٹ ہوا کئی علاقوں میں سسٹم اتنا پرانا ہو چکا تھا کہ الارم کا بجنا ناممکن ہو گیا تھا اس تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ ہر سال ستمبر میں دوسری جمعرات کو انتباہی کا دن منایا جائے گا۔۔ ٹویٹ پر اپوزیشن نے خوب مذاق اڑایا۔ ٹویٹ پر آج کے دن کا دلچسپ مذاق ٭جرمن بہری ایسوسی ایشن۔German Deaf Association٭کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ ٭ہم نے کچھ نہیں سنا۔well, we didnt hear anything٭

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے