۔،۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے شامی فوجی علاقے حلب پر فضائی حملہ کیا۔،۔

شان پاکستان شام حلب۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج کی تنصیبات کے نزدیک اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بمباری کی اسرائیل کے مطابق حملہ شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 7جنگجو ہلاک اور متحدد زخمی ہو گئے، شامی فوج کی طرف سے جاری کئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے حلب کے فوجی اڈے پر میزائل گرائے جن میں سے اکثر میزائل کو فضاء ہی میں تباہ کر دفا گیا تھا تاہم چند میزائل فوجی اڈے کے قریب بھی گرے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور شامی فوجی بھی محفوظ رہیجبکہ سرین ابزرویٹری گروپ syrien observatory groupنے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ اسرائلی حملہ عراقی مسلح تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کیا گیا جس میں رپورٹ کے مطابق سات جنگجو ہلاک کئے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازع بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ابھی تک اسرائیلی فضائیہ کے ترجمان کی کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے