۔،۔ڈبل ڈائمنڈ(نر بھیڑ) میمنہ 3لاکھ67ہزار500 برٹش پاونڈ میں فروخت ہوا۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان برطانیہ گلاسکو لانارک۔دی گارڈین انٹرنینل ایڈیشن The Guardianکے مطابق اسکاٹ لینڈ میں جانوروں کی نیلامی میں جیف آئیکن Jeff Aiken, نے نر بھیڑ(میمنہ) جو ڈبل ڈائیمنڈ Double Diamond کے نام سے مشہور تھا 3لاکھ67ہزار500 برٹش پاونڈ میں خرید لیا،جیف آئیکن کا کہنا تھا کہ اس نے کچھ عرصہ سے خاموش سونے کا رنگ،اعلی نسل، خوبصورت ڈیل ڈول، مکمل پٹھوں اور جنیاتی طور پر کامل ڈبل ڈائمنڈ پر نظر رکھی ہوئی تھی اس بولی نے چند ہی منٹوں میں عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بولی (£367,500). پر ڈن ہو گئی جو کہ پاکستانی کرنسی میں 8 کروڑ 20 لاکھ بنتی ہے۔ جیف آئیکن Jeff Aiken, نے اس میمنے کو دو شراکت داروں کی معاونت سے خریدا جو خود بھی زمیندار ہیں اور نایاب خوبصورت جانوروں سے محبت رکھتے ہیں رپورٹ کے مطابق Jeff Aiken اس سے قبل بھی نایاب نسل کے جانوروں کو بھاری پیمتوں میں خرید چکے ہیں۔ 2009 میں بھی ایک نر بھیڑ(میمنے) کو 2لاکھ 30 ہزار پاونڈ میں فروخت کیا گیا تھا۔۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے