۔،۔لاہو ہائی وے پراوورسیز خاتون کا ریپ یورپ کی تمام اوورسیز تنظیموں کے منہ پر طمانچہ۔،۔

شان پاکستان جرمنی۔ حال ہی میں لاہور ہائی وے پر اوورسیز خاتون کے ساتھ گینگ ریپ نہ صرف یورپ بلکہ پوری دنیا میں اوورسیز تنظیموں کے منہ پر طمانچہ کی حیثیت رکھتاہے۔ کہاں ہے اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب،Overseas Pakistanis Commission Punjab پاکستانی اوورسیز آلینس فورم Pakistan Overseas Alliance Forum – POA،ایسوسی ایشن آف اوورسیز پاکستانیز Associations of Overseas Pakistanis ، کہا ں ہے اوورسیز پاکستانی فاونڈیشنOVERSEAS PAKISTANIS FOUNDATION، کہاں سوئی ہوئی ہے منسٹری آف اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورسMinistry of Overseas Pakistanis and Human Resource جب ان لوگوں کو چندے لینے ہوتے ہیں تو ایک ہی لفظ بار بار دہرایا جاتا ہے اوورسیز پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہے پھر اسی سرمائے کی عزت کھلے آسمان کے نیچے لوٹی جاتی ہے پھر حکومتی لوگ بغیر سوچے سمجھے طنزیہ قسم کے بیان بھی دے جاتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان(ریاست مدینہ) میں لاہور موٹر وے پر کھلے آسمان کے نیچے بچوں کی آنکھوں کے سامنے حوا کی ایک اور بیٹی درندوں کی بھینٹ چڑھ گئی نہ آسمان پھٹا، نہ آندھی آئی نہ تیز ہواوُں کا جھکڑ چلا کیا اس سے بھی بڑی قیامت آئے گی یا اس سے بڑی قیامت اور کیا ہو سکتی ہے یا کیا برپا ہو گی ٭اگر جرم سڑکوں پر ہو رہے ہوں تو سزائیں بھی سر عام چوراہوں پر ہونی چاہئے٭آپ کو یاد ہو گا تقریباََ ایک سال پہلے ایران میں دو افراد نے ایک لڑکی کا گینگ ریپ کیا تھا ایرانی عدالت کا فیصلہ کہ ان دونوں کو عوام کے سامنے کرین سے لٹکا کر پھانسی دی جائے پھر کیا تھا پوری دنیا نے دیکھا کہ کرین کے ساتھ دونوں بدبختوں کو گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر اُٹھا لیا گیا ان کے جسم تڑپتے دکھائی دیئے گئے یہ تھا انصاف جہاں سڑکوں پر جرم جنم لے اسے وہیں پر دفن کر دیا جائے ایسی عبرت ناک سزائیں دو چار کو ہوں گیں تو پورا ملک سکون سے سوئے گا۔ جرمنی میں بسنے والی کمیونٹی اسلامی جمہوریہ پاکستان ریاست مدینہ سے پر زور اپیل کرتی ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے پوری دنیا کی پرواہ کئے بغیر درندہ صفت مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے٭اوورسیز پاکستانی اسلامی جمہوریہ پاکستان ریاست مدینہ سے انصاف مانگتے ہیں ٭

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے