۔،۔ایرانی ریسلنگ کے چیمپین کھلاڑی نوید افکاری کو سزائے موت دے دی گئی۔،۔

شان پاکستان ایران تہران۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویثرن کے مطابق ایران میں ریسلنگ کی دنیا کے چیمپین ریسلر نوید افکاری کو 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایرانی سیکورٹی گارڈ حسن ترکمان کو قتل کرنے پر ایران شیراز کی عدیل آباد جیل میں سزائے موت دے دی گئی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں ایرانی حکومت سے 27 سالہ نوجوان ریسلر نوید افکاری کی زندگی تباہ نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین نے ایرانی نوجوان ریسلر افکاری کی سزائے موت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ریسلر نوید افکاری اور ان کے بھائی کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے کی سزا دی گئی ہے یہ آزادی اظہار رائے کی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے