-,-موٹر وے پر خاتون سے زیادتی شرمناک ہے -امبر جیلانی-,-

پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ وومن ونگ کی صدر امبر جیلانی صاحبہ نے ملک میں امن و امان کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کو شرم ناک قرار دیا ہے۔ اس بہن اور معسوم بچوں پر کیا بیتی ہو گی یہ سوچ کر پوری قوم کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ آج ایک دفع پھر ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔اس واقعہ کے بعد اوورسیز پاکستانیوں میں بے انتہا غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ آئے دن اس طرح کے واقعات پاکستان میں بڑھتے جا رہے ہیں لیکن مجرموں کو کوئی پکڑنے والا نہیں! آج بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نہ کوئی ماں نہ کوئی بہن نہ کوئی بچی اور نہ کوئی بچہ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے! اور افسوس کہ جو تحفظ ہمیں اپنے اسلامی ملک پاکستان میں ملنا چاہیے وہ ہمیں باہر کے ملکوں میں ملتا ہے کیوں کہ وہاں پر rules and regulations پر عملدرآمت ہوتا ہے۔اسی لئیوہ بیچاری خاتون بھی یہی سمجھ کے رات کو گھر سے نکل پڑی ہو گی اور اسی لئے اس نے فورا”پولیس سے مدد مانگی۔لیکن جب تک ہمارے ملک میں قانون سخت نہیں ہو گا، ہر مجرم کو اسکے کئے کی سزا نہیں ملیگی، قانون کے محافظ ادارے اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کریں گے، امیر اور غریب عورت اور مرد کے لئے قانون اور انصاف برابر نہیں ہو گا، عدالتیں آزاد نہیں ہوں گی، پاکستان سے رشوت سفارش اور VIP کلچر کا خاتمہ نہیں ہو گا، اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے!
اس لئے ہم وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کے درندوں کواور اسطرح کی واردات میں ملوث تمام مجرموں کو جلدازجلد گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے اوراسطرح عبرت کا نشان بنایا جائیکہ آئندہ کوئی بھی ایسی واردات کرنیکاسوچیے بھی نہ!و
اگر ابھی بھی عمران خان صاحب نے اورہماری حکومت نے اس پرسنجیدگی سے                   عملدرآمد نہیں کیا تو ایسی کئی زینب اور کئی حوائکی بیٹیاں اس ملک میں قربان ہوتی رہیں گی

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے