-,-یوم دفاع پاکستان کیموقع پر جنیوا میں تقریب-,-
یوم دفاع پاکستان کی موقع پر ایسوسی ایشن کوئور ڈی وی سوئس پاک فرینڈشپ فورم کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے جمال خان نے کیا پاکستان قومی ترانہ پیش کیا گیا نظامت کے فرائض پاکستان تحریک انصاف سوئڑزرلینڈ کے جنرل سیکریڑی راجہ سعید نے انجام دیتے ہوئے استقبالیہ پیش کیا ایسوسی ایشن کوئور ڈی وی سوئس پاک فرینڈ شپ فورم کے صدر راجہ حفیظ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی تاریخ اور اپنے ماضی کو کبھی نہیں بھولتی ہیں 6 ستمبر 1965 کا دن تاریخ کا ایسا روشن باب ہے جب افواج پاکستان اور پاکستانی قوم نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کے خلاف جرات اور بہادری کی وہ داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک لازوال رہے گی ہم شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہییں سیف عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی قیمت صرف وہ ادا نہیں کرتے جنہوں نے آزادی دلوائی بلکہ اس ملک کی حفاظت کرنے کی زمہ داری نبہاتے ہوئے زیادہ قیمت ادا کرنی ہے اس تقریب میں نصیر احمد ملک معروف اعوان فیصل عباس نقوی مجتبیٰ عامر عبدل اور کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونیٹی نے شرکت کی مہمانوں کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئی-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے