,-76 ہزار پاؤنڈ کی ڈیزائنر مصنوعات چوری کرنے والے خاتون جیل جانے سے بچ گئیں-,-

برطانیہ میں ایک خاتون نے ٹرین میں سوار ایک دوسری خاتون مسافر سے گفتگو شروع کی اور پھر اس کا سوٹ کیس چرایا جس میں 76 ہزار پاؤنڈ مالیت کے ڈیزائنر کپڑے اور زیورات تھے۔26 برس کی ہجر الفہد کو لندن سے ساؤتھ ویلز جانے والی ٹرین میں اُس مسافر سے گفتگو کے دوران علم ہوا کہ وہ دولت مند ہیں۔الفہد نے کارڈف شہر کے کراؤن کورٹ میں سماعت کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے ٹرین کے کارڈف سینٹرل سٹیشن پہنچنے پر شینیل اور کارٹیئر ڈیزائنرز کی مصنوعات سے بھرا سوٹ کیس چوری کیا تھا۔الفہد کو آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے جسے ایک سال کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔چرائے گئے سوٹ کیس میں ‘انتہائی مہنگی ڈیزائنر مصنوعات’ تھیں جن میں ایک شینیل ہینڈ بیگ، گھڑیاں، کارٹیئر کا ہار، بالیاں، کڑا اور سونے کی آنگوٹھیاں شامل تھیں۔متاثرہ خاتون کو 40 میل دور اپنی منزل سوانزی پہنچنے پر احساس ہوا کہ ان کا سوٹ کیس غائب ہے-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے