-,-استاد ہو تو ایسا طالبہ امتحان دیتی رہی اور استاد نے بچہ سنبھال لیا-,-

یہ تصویر دراصل کابل یونیورسٹی کی ہے۔ جہاں کے ایک ہال میں طالبات امتحانی پرچہ حل کرنے میں مصروف ہیں۔ہوا کچھ یوں کہ ایک طالبہ کے ساتھ اس کا چار مہینے کا بیٹا بھی آیا ہوا تھا، لیکن وہ بہت رورہا تھا،جس کی وجہ سے طالبہ کو پرچہ حل کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑرہاتھا۔ وہ طالبہ بجائے پرچہ حل کرنے کے اپنے بچے کو چُپ کروانے میں مصروف تھی۔ یہ منظر جب امتحانی ہال میں موجود استاد نے دیکھا تو وہ آگے آئے اور انہوں نے بچے کو اٹھالیا، ساتھ ہی اس کی فیڈر بھی پکڑی تاکہ وہ سکون سے اسے پی سکے اور چُپ ہوجائے، اسی دوران وہ طالبہ بھی سکون سے اپنا پرچہ حل کرلے”یہ تصویر کوئی عام تصویر نہیں ہے، بلکہ اسے لوگ افغانستان کی سال 2020کی بہترین تصویر قرار دے رہے ہیں”۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے