-,-معظم احمد خان نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرکی ذمہ داریاں سنبھال لی-,-

سینئر سفارتکار معظم احمد خان نے گزشتہ روز برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وہ پیر ہی کو لندن پہنچے تھے۔ معظم احمد خان کا سفارتی تجربہ 3 عشروں پر محیط ہے، موجودہ ذمہ داریوں سے قبل وہ وزارت خارجہ میں اسپیشل سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ فارن سروس میں اپنے کیریئر کے دوران وہ واشنگٹن،نیروبی، ہیگ اور نئی دہلی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ وہ وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل یورپ، ڈائریکٹر جنرل دفتر خارجہ اور ترجمان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ انھوں نے جان ہوپکنز یونیورسٹی امریکہ سے اکنامکس اور انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل اکنامکس میں ماسٹرز کیا ہے-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے