۔،۔ جرمنی ایئر پورٹ اور موٹر ویز پر ٹیسٹ مراکز آج سے بند کر دیئے گئے۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ وزارت صحت کے ترجمان کے اعلان کے مطابق سیکسنsachsischen موٹر ویز پر واقع کورونا ٹیسٹ مراکز آج سے بند کر دیئے گئے ہیں، اس اعلان کے بعد غیر خطرے والے علاقوں سے آنے والے مسافروں کا مفت کورونا ٹیسٹ لینے کا امکان ختم ہو جاتا ہے، وہ مسافر کو گذشتہ چودہ (۴۱)دنوں میں خطرے سے دو چار تھے اب ان کے فیملی ڈاکٹر کے ذریعہ ملک میں داخلے کے دس (۰۱) دن کے اندر مفت ٹیسٹ کرایا جا سکتا ہے۔ محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ذمہ داری اور گھر میں قرنطین سے متعلق ذمہ داری بھی لاگو ہو گی، رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈوں پر ٹیسٹ مراکز ستمبر کے آخر تک کھلے رہیں گے۔ یکم اگست سے جرمنی کے ہوائی اڈوں پر ٹیسٹ شروع کئے گئے تھے جس کا نتیجہ کچھ ایسے تھا۔ ڈریسڈن Dresdenہوائی اڈہ۔13.203 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے مثبت 39 تھے۔لائپزگ Leipzig/Halleہوائی اڈہ۔13.942 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے مثبت 64 تھے۔ نائسیNeisse موٹر وے۔4.161 ٹیسٹ تھے جن میں سے مثبت 12 تھے۔ ہائیڈن ہولز۔7.528 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 58 مثبت تھے۔فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر رپورٹ کے مطابق۔ 300000 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ایئر پورٹ ترجمان کے مطابق فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر تین (۳) امکان ٹیسٹ کے ہونگے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اکتوبر تک ایئر پورٹ پر ٹیسٹ کے ممکنات ہیں اس کے بعد ٹیسٹ کے اخراجات خود اُٹھانے پڑیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے