۔،۔ نارتھ رائن ویسٹ فالن میں کرسچین ڈیمو کرٹک یونین کی نمایاں کامیابی۔،۔

شان پاکستان جرمنی ویسٹ فالن۔جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فالنNordrhein-Westfalenمیں گذشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں چانسلر انجیلا میرکل کی جماعت کرسچین ڈیمو کراٹک یونین۔ سی۔ڈی۔یو۔ Christlich Demokratische Union Deutschlands(CDU)نے واضع کامیابی حاصل کی، جبکہ اس کے مقابلہ میں سوشل ڈیمو کراٹک پارٹی۔ ایس۔پی۔ڈی۔ Sozialdemokratische Partei Deutschlands(SPD) کو شدید دھچکا لگا، واضح رہے ایس۔پی۔ ڈی SPD کو اس راست میں برسوں تک اکثریت حاصل ہوتی رہی تھی۔ حالیہ کامیابی کے بعد قدامت پسند وزیر اعلی آرمین لاشٹ Armin Laschetکے لئے اس سیاسی جماعت کا نیا وفاقی سربراہ نامزد کئے جانے کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے