۔،۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں جی 20 کا سربراہ اجلاس 21اور22 نومبر کو ہو گا۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں رواں سال مارچ میں۔جی G20۔کے اجلاس کے دوران اور اس کے بعد ہونے والے فیصلوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔۔جی G20۔ کی قیادت کی بین الاقوای کوششوں کے نتیجہ میں 21 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ عطیات کے وعدے سامنے آئے اس رقم کا مقصد وبائی امراض کی تشخیص، طبی آلات، ساز و سامان اور ویکسین کی تیاری اور تقسیم کے عمل میں مدد فراہم کرنا ہے جبکہ عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لئے 11 کھرب ڈالر سے زیادہ کی رقم دی گئی، اسی طرح ترقی پذیر ممالک میں قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے 14 ارب ڈالر کی رپم صحت اور سماجی پروگراموں کی فنڈنگ کی صورت میں پیش کی گئی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے