۔،۔ جدہ میں عشاء کے وقت ثرلہ باری کے ساتھ ساتھ تیز آندھی اور طوفان۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب جدہ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے پانچ علاقوں۔ جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جمعرات کو بارش ہوئی جبکہ طائف میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ شدید ثرلہ باری بھی ہوئی رپورٹ کے مطابق جدہ میں گرد و غبار کے طوفان کی وجہ سے حد نظر تک کچھ نظر نہیں آ رہا تھا گھروں کے سامنے کھڑی گاڑیاں اور سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک گرد سے اٹ گئی تھیں، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی تحصیلوں میں بارش سے وادیاں اور گھاٹیاں زیر آب آ گئی تھیں جسے باب الحرمین بھی کہا جاتا ہے۔اخبار 24 کے مطابق  محکمہ موسمیات کی توقعات کے عین مطابق جمعرات کو جازان، عسیر، باحہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا-طائف میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں- جن میں گاڑیاں سڑکوں پر کھڑے پانی سے گزرتی نظر آرہی ہیں-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے