-,-عامر محمود کیانی کی یورپ الیکٹیڈ باڈیز اور ممبران کے ساتھ میٹنگ-,-
شان پاکستان جرمنی-دنیا میں جہاں بھی سیاسی پارٹیاں موجود ھیں ان میں اندرونی مسائل ھوتے ھیں اور ان مسائل اور تحفظات کو بات چیت کے زریعے حل کرنا بہت ضروری ھوتا ھے خرم شہزاد پی ٹی آئی سوئٹزر لینڈ نے طاہر انجم ایڈوائزر او آئی سی چیپٹرز پی ٹی آئی سے رابطہ کیا جنھوں فوری طور پر عامر محمود کیانی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سے میٹنگ آرگنائز کی اس میٹنگ میں رانا شہزاد پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ آسٹریا بیلجیم ڈنمارک  فرانس جرمنی  یونان ہالینڈ اٹلی ناروے سویڈن سوئٹزرلینڈ اسپین کینمائندگان نے شرکت کی یہ میٹنگ ایک بہت ھی خوشگوار ماحول میں ھوئی اور یاسر قدیر خرم شہزاد چوہدری عبد الحفیظ میاں شعیب محمد ایوب علی مدثر غلام حسین کیانی مرزا خالد صاحب طارق محمود شہزاد بھٹی کاشف محمود کنول سجاد امبر جیلانی شازیہ بشیر صاعقہ آصفہ ھاشمی نعمت اللہ میاں ذالفقار جتالہ عامر ندیم اظہر ساہی نے لیڈر شپ اور ممبران میں کمونیکیشن گیپ انٹراپارٹی الیکشن کے مسائل اور پیڈ ممبران کے حقوق مسلسل پیڈ ممبر رہنے کے باوجود پارٹی کے سیاسی و انتظامی امور کی فیصلہ سازی سے محروم اکثریتی اور سنئیر پارٹی ارکان کا استحصال موجودہ بائی لاز خامیاں اور مجوزہ ترامیم 2 سال انتظامی باڈی کی مدت اور ممبر شپ فیس پر نظرثانی چیپٹر کونسل اور یورپ کونسل پر مختصر وضاحت تحریک انصاف یورپ میں خواتین کا کردار پاکستان کے قانون ساز اداروں میں اور سیز کی نمائندگی اور دیگر مسائل پر کھل کر بات چیت کی عامر محمود کیانی نے تمام مسائل خندہ پیشانی سے سنے اور ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائ آخر میں تمام ممبران نے اتنے مختصر وقت میں میٹنگ آرگنائز کرنے پر طاہر انجم ایڈوائزر او آئی سی چیپٹرز پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ آپ نے یورپ ممبران کے دل جیت لیئے-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے