-,-اسپین میں کورونا کے باعث پابندیوں میں مزید سختی-,-

اسپین کی حکومت نے کاتالونیا اور ناورا میں کووڈ-19 کے کیسز میں اضافے کے بعد پابندیوں میں مزید سختی کردی ہے۔علاقائی رہنما ماریا شویتا کا کہنا تھا کہ تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار آبادی پر مشتمل ناورا میں منگل سے اجتماعات کو 6 لوگوں تک محدود کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بارز، ریسٹورنٹس کو 10 بجے تک بند کردیا جائے گا اور وہاں تعداد بھی 30 فیصد تک محدود ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سنیما، تھیٹر اور لائبریریوں میں 30 فیصد جبکہ سپر مارکیٹوں میں تعداد 40 فیصد تک محدود ہوگی۔کاتالونیا کے حوالے سے صحت کے شعبے کے وزیر جوزف ماریا آرگیمن کا کہنا تھا کہ کمپنیاں اپنے ملازمین کو اگلے 15 دنوں کے لیے گھروں سے کام کرنے کی ترغیب دیں۔ان کا کہنا تھا کہ جامعات بھی اگلے 15 دنوں کے لیے اپنی کلاسیں آن لائن کریں تاکہ سماجی رابطوں میں کمی لائی جاسکے گی-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے