۔،۔ سعودی عرب کی حج و عمرہ کمیٹی کے مطابق 18 اکتوبر سے 2 لاکھ معتمرین عمرہ ادا کر سکیں گے۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب ریاض۔ سعودی میڈیا کے مطابق کورونا وبائی مرض کی کمی کے باعث4 اکتوبر کے بعد عمرے کی ادائیگی سے مرحلہ وار پابندی اُٹھانے کے بعد 18 اکتوبر سے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں دو لاکھ سے زائد معتمرین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی اس حوالے سے حج و عمرہ کے رکن حانی العمیری کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر سے ڈجائی لاکھ معتمرین کے علاوہ چھ لاکھ سے زائد عبادت گزاروں کو بھی مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی ان کا مزید کہنا تھا کہ مسجد نبوی میں روضہ مبارک کے علاوہ مسجد نبوی کا پرانا حصّہ بھی کھول دیا جائے گا واضح رہے 31 مئی 2020 سے مسجد نبوی کے صرف صحن میں نماز ادا کرنے کی اجازت تھی، تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے غیر ملکی زائرین کو بھی عمرہ ادائیگی اور روضہ شریف پر حاضری کی اجازت ہو گی تاہم یہ واضح نہیں کہ کتنے ممالک کے شہریوں کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے