۔،۔پیر عثمان افضل قادری کی میجر جنرل دلاور خان ملاقات۔،۔
گجرات: (پریس ریلیز) پیر عثمان افضل قادری کی میجر جنرل دلاور خان ملاقات۔ ان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کی بخشش ومغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم مرحومہ کی قبر وحشر کی منزلیں آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔ پیر عثمان افضل قادری کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لوحقین کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم میجر جنرل دلاور خان، چوہدری ارشد، چوہدری اختر ودیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا اللہ کریم نے ماں کی صورت میں عظیم تحفہ عطا فرمایا ہے۔ آقائے کریم رحمۃ للعالمین ﷺ کا ارشاد ہے کہ جنت ماں کی قدموں کی نیچے ہے۔ دنیا میں ماں جیسی نعمت کا نعم البدل موجود نہیں۔ اس عظیم نعمت کا چلے جانا اولاد کیلئے یقینا بہت بڑا صدمہ ہے۔ دعا ہے اللہ کریم مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے