۔،۔ مقتدرقوتوں کی ڈھیل نے اسرائیل کوعزرائیل بنادیا: سلمان پرویز۔،۔
ظلم وبربریت کیخلاف آوازبلندکرنااورجابرکاہاتھ روکنا ہرباضمیرا نسان کافرض ہے

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر سلمان پرویز نے کہا ہے کہ مقتدرقوتوں کی ڈھیل نے اسرائیل کوعزرائیل بنادیا۔دین فطرت کے پیروکارفلسطینیوں کی نسل کشی دنیاکومذہبی تصادم کی آگ میں جھونک سکتی ہے۔اسرائیلی درندوں کونہتے فلسطینیوں کے قتل عام سے روکاجائے۔ظلم وبربریت کیخلاف آوازبلندکرنااورجابرکاہاتھ روکنا ہرباضمیرا نسان کافرض ہے خواہ اس کاتعلق کسی بھی دین سے ہو۔تعجب ہے جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالے یورپین لوگ فلسطین،کشمیر اوربرماکے ستم زدہ مسلمانوں کادردکیوں محسوس نہیں کرتے اوران کی آہیں کیوں نہیں سنتے۔۔اپنے ایک بیان سلمان پرویز نے مزید کہا کہ امریکہ،اسرائیل اورانڈیاکااتحاداسلام دشمنی کاشاخسانہ اورشیطانی تکون کی علامت ہے۔ انسانیت اورامن کے حامی شیطانی تکون کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں ورنہ کسی کا دامن اورآنگن خون کے چھینٹوں سے محفوظ نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی اسرائیل اورانڈیا کے حکمرانوں کو معصوم مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے سے روکنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فلسطینیوں کوان کی مقدس سرزمین سے بیدخل کیا جارہا ہے،اسرائیل کاپھیلتاحجم عرب ریاستوں کیلئے خطرے سے خالی نہیں۔فلسطینیوں کومسجداقصیٰ میں عبادت سے روکنااسلام پرحملے کے مترادف ہے،اس کے باوجودالٹامسلمانوں کوانتہاپسندقراردینے والے شرم سے ڈوب مریں۔انہوں نے کہا کہ مختلف مسلمان ملکوں میں شورش اورعدم استحکام کے پیچھے بھی شیطانی تکون کاہاتھ ہے۔اگرمسلمان حکمرانوں نے آپس میں سرنہ جوڑے توخدانخواستہ انہیں باری باری نشانہ بنایاجائے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے