۔،۔ جامع مسجد المدینہ سٹٹگارٹ کے نائب امام و خطیب شاہد نواز قادری کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔جاوید بھٹی۔،۔

شان پاکستان جرمنی سٹٹگارٹ۔ شاہد نواز قادری جو کسی تعارف کے محتاج نہیں کو ان کے گھر کے نزدیک نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر بے دردی سے شہید کر دیا، پولیس ترجمان کے مطابق ان کی موت سر پر شدید چوٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے، اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے قاتلوں کو تلاش کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر تک کا استعمال بھی کیا لیکن قاتلوں تک ابھی تک رسائی نہیں ہوئی ہے۔ شاہد نواز قادری کی اہلیہ ابھی تک صدمہ کی حالت میں ہیں صدمہ سے باہر نکلنے پر شاید بتا سکیں گی کہ قاتل کون اور کتنے افراد تھے اور شاید جھگڑے کی وجہ بھی معلوم ہو سکے۔پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ کے صدر شیخ منیر پولیس سے رابطہ میں ہیں اُن کے مطابق پوسٹ مارٹم کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد باڈی ان کے حوالہ کر دی جائے گی، اس عمل کے بعد نماز جنازہ کا اہتمام کیا جائے گا اور بروقت تمام افراد کو مطلع کیا جائے گا، شاہد نواز قادری کا تعلق پاکستان گجرات کنجاں سے تھا ان کی باڈی کو پاکستان روانہ کیا جائے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے