۔،۔ اِنَا لِلَّہِ وَ اِناّ اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔کمیونٹی کی ہردلعزیز ہستی سید مرغوب الحسن رضاء الہی سے انتقال پا چکے ہیں۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ کمیونٹی کی جانی پہچانی شخصیت عزیز شیروانی نے شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے بڑی افسوسناک خبر سنا دی، پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز ہستی جو عرصہ دراز سے جرمنی میں مقیم تھے سید مرغوب الحسن رضاء الہی سے وفات پا چکے ہیں، عزیز شیروانی نے تمام مسلمانوں سے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے واسطے سورۃ فاتحہ کی درخواست کی ہے۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ کریم اپنے پیارے حبیب آقا دوجہاں ﷺ کے صدقے سید مرغوب الحسن کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے(آمین۔ثم آمین)۔ کچھ عرصہ سے شدید بیمار تھے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے