۔،۔ بادن وورٹمبرگ میں کورونا وائرس تغیر (Mutation) کا پہلا کیس رجسٹر۔ نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی اسٹٹگارٹ۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی بدلی ہوئی قسمMutation کا پہلا حملہ جرمنی کے صوبہ بادن ووٹمبرگ Baden-Württemberg میں سامنے آ گیا،برطانیہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس کی بدلی ہوئی قسم کا پتہ جمعرات کے روز بادن وورٹمبرگ کی رہائشی ایک خاتون میں ظاہر ہوا ہے۔جرمنی میں یہ پہلا واقعہ ہے جو سامنے آیا ہے، بادن وورٹمبرگ کے ترجمان کے مطابق یہ خاتون 20 دسمبر 2020 کو فرینکفرٹ ایئر پورٹ کے راستے برطانیہ سے بادن وورٹمبرگ Baden-Württemberg میں داخل ہوئی تھی۔ اس وقت وہ فرویڈن سٹیڈٹFreudenstadt ڈسٹرک میں رشتہ داروں سے ملنے آئی ہے۔علم ہونے پر وہ گھریلو قرنطینہ میں (گھریلو تنہائی) میں ہیں۔ گریٹ برطانیہ میں پہلی بار کورونا وائرس کی تبدیل شدہ مختلف قسم (B.1.1.7) کا پتہ چلا، لندن ہیتھرو -Heathrowسے آنے والے ہوائی جہاز میں موجود دیگر تمام مسافروں کی طرح خاتون نے اتوار کے روز فرینکفرٹ ایئرپورٹ پہنچنے پر فوری جانچ پڑتال کی تھی جو مثبت تھی۔ رشتہ داروں نے اس خاتون کو کار کے ذریعے ایئرپورٹ سے پک اپ کیا اور تب سے وہ گھریلو قرنطینہ میں الگ تھلگ رہ رہی ہیں،ترجمان کے مطابق پیر کو تشخیص کی تصدیق کے لئے پی سی PCR-Testآر ٹیسٹ کیا گیا جو ابھی تک مثبت تھا۔ نمونہ برلن چیرٹی میں ذمہ دار لیبارٹری میں بھیجا گیا جمعرات کو وہاں سے وائرس کی بدلی ہو ئی قسم B.1.1.7 کا پتہ چلا۔ اس خاتون کے تین قریب رشتہ دار بھی گھریلو قرنطینہ میں ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے