-,-سفیر پاکستان احمد نسیم وڑائچ کی جانب سے کرسمس اور قائد اعظم کی یوم پیدائش پر خصوصی پیغام-,-

سوئٹزرلینڈ میں سفیر پاکستان احمد نسیم وڑائچ نیخصوصی پیغام میں کہا کہ میں اور میری اہلیہ سوئٹزرلینڈ میں مقیم تمام پاکستانیوں کو قائد اعظم کی یوم پیدائش پر اور کرسچن کمیونیٹی کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں آج 25 دسمبر ہم اُس عظیم شخصیت کی سالگرہ منا رہے ہیں جس کی مخلص قیادت میں آزادی جیسی عظیم الشان نعمت ملی برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد اور خود مختاراسلامی جمہوریہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے تحفے سے کم نہیں ایمان اتحاد تنظیم کا درس بار بار دیتے جناح نے ہمیشہ اس کا عملی نمونہ پیش کیا اور ساری زندگی عمل کا پیکر بنے نظر آئے آج قائد کی پیدائش پر وعدہ کریں کہ ہم سب پاکستان اور اسلام کی خاطر اپنی ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر اسکی ترقی کے لیے سب کچھ قربان کریں گے پوری دنیا میں مسیحی برادری کرسمس سے نئے سال کی آمد تک خوشیوں کا ہفتہ بھر پور طریقہ سے مناتی ہے وطن عزیز پاکستان میں بھی مسیحی برادری کو اپنی مذہبی رسومات اور عبادات کی مکمل آزادی حاصل ہے آئین پاکستان میں بھی اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے ہم دوستی اور بھائی چارے کے جذبے کیساتھ مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں میں ان تمام لوگوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے خلوص دل سے دعا کرتا ہوں جنہوں نے کوویڈ۔19 انفیکشن کا سامنا کیا ہے میری اور میری اہلیہ کی جانب سے پاکستان کمیونٹی کے تمام ممبران رشتیدار اور ان کے چاہنے والوں کے لیئے نیک تمنائیں۔ اگر آپ کوکسی بھی قسم کی ہماری مدد کی ضرورت ہو تو برائے مہربانی اپنے سفارتخانے سے رابطہ کریں-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے