۔،۔ الکرم فرینڈز یورپ کا تاسیسی اجلاس زیر صدارت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ منعقد کیا گیا۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی اشافن برگ۔ علامہ عبدالطیف چشتی الازہری نے شان پاکستان جرمنی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری 2021 بروز جمعتہ المبارک الکرم فرینڈز یورپ کا آن لائن تاسیسی اجلاس منعقد کیا گیاجس کی صدارت پیر طریقت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ مد ظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ امیر السالکین بھیرہ شریف و چیئر مین الکرم فرینڈز انٹرنیشنل نے کی، اجلا س کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت راجہ اظہر عباس سیالوی کو حاصل ہوئی، ہدیہ نعت پیش کرنے کا شرف علامہ عبد الطیف چشتی الازہری کو ملا، تعارف کے بعد الکرم فرینڈز یورپ کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں ٭الکرم فرینڈز کابینہ برائے یورپ کے حلف اُٹھائے گئے٭

《 چیئرمین 》
پیر طریقت
پیر محمد امین الحسنات شاہ
صاحب مدظله العالى
سجادہ نشین بھیرہ شریف

《 سرپرست 》
علامہ افتخار علی چشتی صاحب ہالیند


ڈاکٹر مدثر چشتی نظامی صاحب اٹلی

《 صدر 》
علامہ عبداللطیف چشتی الأزهری جرمنی


《 جنرل سیکریٹری 》
علامہ مفتی محمد زبیر تبسم ناروے

《 جوائنٹ سیکریٹری 》
راجہ اظہر عباس سیالوی آسٹریا

《 فنانس سیکریٹری 》
حماد ارشد میر جرمنی

《 رابطہ سیکریٹری 》
علامہ محمد فیض رسول ڈنمارک

《 پریس سیکریٹری 》
ذوالفقار احمد چشتی سپین

《 ایڈیشنل سیکریٹری 》
حافظ شاہد غفار یونان

انتظامیہ الکرم فرینڈز یورپ سے حلف حضور غریب نواز حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب نے لیا۔ اور بعد میں اپنے ارشادات میں حضور ضیا الامت حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ صاحب الازہری رحمہ اللہ تعالی کی سوچ و فکر اور مشن کے فروغ پر زور دیا۔ اور نو منتخب انتظامیہ کو احسن انداز میں ذمہ داریاں ادا کرنے کا فرمایا۔آخر میں آپ نے دعائے خیر فرمائی۔ اور اجلاس اختتام پزیر ہوا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے