۔،۔ کورونا ویکسین ایم۔آر۔این۔اے۔پر مبنی ویکسین ہے اس میں کسی جانور کی مصنوعات شامل نہیں۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پچھلے دنوں یہ بات مشہور کر دی گئی تھی کہ کورونا ویکسین میں جیلاٹین Gelatine شامل ہے جس پر ہم نے شان پاکستان جرمنی کی طرف سے بیونٹیک BioNTech ٹیم سے رابطہ کیا، مصروفیت کی وجہ سے انہیں جواب دینے میں دیر ہو گئی جس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں، آج 21 جنوری کو بیو نٹیک کا جواب موصول ہوا جس کو پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ چند دوستوں کے سوال پر تمام کمیونٹی کو مستند جواب مل چکا ہے، بیونٹیک کے مطابق کورونا ویکسین ایک۔ایم۔آر۔این۔اے۔ mRNA پر مبنی ویکسین ہے جس میں جانوروں کی کوئی مصنوعات استعمال نہیں کی جاتی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے