۔،۔ انتقامی سیاست نے بدانتظامی کوفروغ دیا: سلمان پرویز۔،۔
منتقم مزاج حکمرانوں کامائنڈسیٹ تبدیل ہونے تک ریاستی نظام نہیں بدلے گا

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر سلمان پرویز نے کہا ہے کہ وفاق سے صوبوں تک بدترین انتقامی سیاست نے بدانتظامی،بے یقینی اوربے چینی کوفروغ دیا۔قومی معیشت اورعوام کی حالت قابل رحم ہے، حکمران شہریوں کوریلیف نہیں دے سکتے تو خداراان پرمزید بوجھ ڈالنا بندکردیں۔وفاق میں بیٹھا نااہل حکمران طبقہ صوبوں اورجمہوری قوتوں کے درمیان نفاق کوہوا دے رہا ہے۔کپتان اپنے پیشرووزرائے اعظم کے سیاسی انجام سے کچھ سیکھیں۔منتقم مزاج حکمرانوں کامائنڈسیٹ تبدیل ہونے تک ریاستی نظام میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ احتساب کی آڑ میں سیاسی انتقام نے معاشرے کومنتشر اورمایوس کردیا،تبدیلی کہاں ہے۔ حکمران عوام کودرپیش دشواریوں کاادراک اوران کاسدبا ب کریں۔اپنے ایک بیان میں سلمان پرویز نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کے بارے میں کئی بار کہا”میں کسی کونہیں چھوڑوں گا”، نیب کی ڈوریاں کپتان کے ہاتھوں میں کس نے دی ہیں۔اگرعمران خان نے اپنے ہاتھوں سے احتساب کرنا ہے توپھر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کس کام کی تنخواہ موصول کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے اپنے ناقص اقدامات پرتنقید کے ڈر سے نیب کوآسیب بنادیا ہے۔ پنجاب سمیت چاروں صوبوں سے جوبھی قومی چورپی ٹی آئی میں گیا،نیب حکام اس کے سیاسی گناہ بخش دیتے ہیں جبکہ جونااہل حکومت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرتا اس پر دوسروں کے گناہوں کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے