-,-کوکاکولا جلدپیکیجنگ مکمل طور پرختم کر کے کاغذ کی بوتل متعارف کرارہا ہے-,-

کوکا کولا نے اپنی پہلی کاغذ کی بوتل کا ٹرائل کر لیا۔ یہ ٹرائل کوکا کولاکی پیکیجنگ کو مکمل طور پرختم کر کے کاغذ کی بوتل متعارف کرانے کے طویل عرصہ سے زیر غور منصوبہ کا حصہ ہے۔بوتل کا نیا نمونہ ڈنمارک کی کمپنی نے ایک غیر معمولی مضبوط کاغذی خول سے بنایا ہے جس میں بدستور پلاسٹک لائنر شامل ہوں گی۔ اس کا مقصد دوبارہ 100 فیصد قابل استعمال، پلاسٹک سے پاک بوتل بنانا ہے جو کاربونیٹیڈ مشروبات سے گیس کا اخراج روکنے کے قابل ہے۔اس امر کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہیکہ کوئی ریشہ مائع میں شامل نہ ہو جائے۔ اس سے مشروب کے ذائقہ کو بدلنے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے یا پھر صحت اور حفاظت کی جانچ سے ممکنہ طور پر کلیئر نہیں ہوتا۔تاہم انڈسٹری کی سب سے بڑی کمپنی اس منصوبے کی حمایت کر رہی ہے۔ مثال کے طور پر، کوکا کولا نے 2030 تک صفر کچرا پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے