-,-کورونا کے باعث جرمنی کی چیک جمہوریہ اور آسٹریا کے ساتھ سرحدیں بند-,-

کورونا کے باعث جرمنی کی چیک جمہوریہ اور آسٹریا کے ساتھ سرحدیں بند کردی گئیں۔ جرمنی کی وفاقی پولیس آسٹریا کے وفاقی صوبے ٹیرول اور چیک جمہوریہ کے ساتھ ملکی سرحدوں کی نگرانی کرتی رہی۔ اس اقدام کی وجہ ان دونوں ممالک سے کورونا وائرس کی بدلی ہوئی شکل کو وسیع پیمانے پر جرمنی پہنچنے سے روکنا ہے۔ دونوں ممالک کے ساتھ جرمن سرحدی علاقوں میں کورونا وائرس کی ’میوٹیٹڈ‘ قسم کا پھیلاؤ کافی زیادہ ہے۔ وفاقی جرمن وزارت داخلہ کے مطابق چیک جمہوریہ اور ٹیرول جیسے متاثرہ خطوں سے صرف جرمن شہریوں اور ایسے غیر ملکیوں کو، جن کی مستقل رہائش جرمنی میں ہے، ملک میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ تاہم طبی عملے، ٹرک ڈرائیوروں اور زرعی شعبے میں کام کرنے والے افراد کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل رہے گا۔ جرمنی میں داخل ہونے والے دیگر تمام افراد کے لیے کورونا ٹیسٹ کے منفی نتائج کی رپورٹ پیش کرنا اور پھر قرنطینہ میں رہنا لازمی ہے-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے