۔،۔مسلم لیگ (ن) پاکستان اورپاکستانیوں کامستقبل ہے :رانااعجاز۔،۔
نوازشریف نے ملکی استحکام کاراستہ ہموار اور نظام تبدیل کرنے کابیڑااٹھایاہے

پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ این اے131کے صدر راناا عجاز نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کے بیانیہ کی پذیرائی اورہمارے امیدواروں کو ملے مینڈیٹ سے تبدیلی سرکار کی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا۔ مسلم لیگ (ن) ہمارے وطن اورہم وطنوں کامستقبل ہے، میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کاراستہ ہموار اور نظام تبدیل کرنے کابیڑااٹھایاہے۔مسنداقتدار پربیٹھے بیٹھے ڈینگیں مارنیوالے کردار حقیقت میں عوام کوڈنک مار رہے ہیں۔ہوشربامہنگائی نے بیچارے عوام کاخون چوس لیا،وہ وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت سے نجات کیلئے دوہائیاں دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اوراس کی اتحادی پارٹیوں کی ناقص کارکردگی کودیکھتے ہوئے ووٹرنے ضمنی الیکشن میں بلے کومسترد کردیا۔بدعنوان اوربدزبان حکمران ڈیلیورکرنے کی بجائے قومی قیادت پرسیاسی حملے کررہے ہیں جبکہ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں رانااعجاز نے مزید کہا کہ اگر کپتان باوفااورباصفاہوتاتواس کے انتخابی وعدے ضروروفاہوتے۔تبدیلی سرکارکی سیاسی ساکھ دوبرسوں میں راکھ کاڈھیر بن گئی۔انہوں نے کہا کہ اہلیان وطن کی عزت نفس روندنے والی حکمران پارٹیوں کوووٹرانتخابات والے دن اپنے ووٹ کی پرچی سے روند ڈالے گا۔ پاکستان کے عوام بھکاری نہیں،انہیں قومی وسائل میں سے ان کاحق دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوپھر سے معاشی سرگرمیوں کامرکزبنائے بغیر قومی معیشت ٹیک آف نہیں کرسکتی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت بیچارے عوام کونااہل حکمرانوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے