۔،۔یہ سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کاوقت ہے:الطاف شاہد۔،۔
عوام نے ضمنی الیکشن میں حکومت اوراپوزیشن دونوں کابیانیہ مسترد کردیا

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ یہ سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کاوقت ہے۔کپتان اپنے اقتدارکودوام دینے میں بری طرح ناکام رہے،عوام نے ضمنی الیکشن میں حکومت اوراپوزیشن دونوں کابیانیہ مسترد کردیا۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کے سنجیدہ اورتعمیری طرز سیاست کوشہرقائدؒ سمیت چاروں صوبوں میں پذیرائی ملی۔ کپتان کو ان کے غرور نے ہلکان اورچکناچور کردیا،انہیں نادارومفلس پاکستانیوں کی بقاء وبہبود سے کوئی سروکارنہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کی نااہلی بلکہ ملی بھگت سے پاکستان میں میں مہنگائی کاسورج سوانیزے پرآگیا،معاشرے میں بے چینی پیداکرنیوالے چینی چورمافیاآج بھی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے۔ رسوائی ہوشربا مہنگائی میں ملوث حکومت کامقدربن گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن دونوں کے درمیان بیجاتناؤاور تصادم سے عوام کے مفادات متاثر ہورہے ہیں۔ حکومت اوراپوزیشن والے ایک دوسرے کیخلاف بلیم گیم کی بجائے کوئی تعمیر کام کیوں نہیں کرتے،ان میں سے کسی فریق کوعام آدمی کی حالت زارسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نام نہاد متحدہ اپوزیشن کاعوامی اجتماعات سے خطاب کرنااور اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنامنافقت کی انتہا ہے،سندھ کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں پھر پیپلزپارٹی کاامیدوارکس طرح جیت گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق ہویاصوبہ کوئی حکمران جماعت دھونس دھاندلی کے بغیر ضمنی الیکشن نہیں جیت سکتی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے