۔،۔ مقروض ملک میں چور ی کرنیوالے قابل رحم نہیں:جمیل رمضان رضی۔،۔
کیا قائداعظم ؒ اورہمارے باپ دادا نے اس دن کیلئے پاکستان بنایاتھا

تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان خان رضی نے کہا ہے کہ مقروض پاکستان کے قومی وسائل میں نقب لگانے اورچوری کاپیسہ بیرون ملک منتقل کرنیوالے قابل رحم نہیں۔قائدؒ کاپاکستان بدقسمتی سے مافیااوراشرافیہ کے سپردکردیا گیا،جوقیام پاکستان کے وقت تحریک کیخلاف تھے آج انہیں ملک وقو م کی قسمت کے فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔کیا قائداعظم ؒ اورہمارے باپ دادا نے اس دن کیلئے پاکستان بنایاتھا۔ آج پاکستان کوایک قائدؒ ثانی کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں جمیل رمضان خان رضی نے مزید کہا کہ یقینا قائدؒ ثانی کی قیادت میں پاکستان میں قیادت کاخلاء پرہوگا اورچاروں صوبوں کو امید اورنویدملے گی۔ ہم بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے پاکستان کاشیرازہ بکھرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کنٹینر پرسوار شعبدہ بازوں نے اپنے ا دوار میں پاکستان کاڈھانچہ کمزورکرنے کے سواکچھ نہیں کیا۔ ماضی میں برسراقتدارآنیوالے نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں پاکستان کے ساتھ ناقص تجربات نے اس کاحلیہ بگاڑدیاہے، قومی ادارے نیب زدگان کے ہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں۔ہم وطنوں سمیت اوراوورسیز پاکستانیوں کو ماضی میں اس قدرمایوس اورپریشان نہیں دیکھاجس قدر وہ آج دلبرداشتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان وہ وعدہ کیوں کرتے ہیں جووفانہیں کرسکتے۔ ہمارے ہوتے ہوئے شہری بے وارث نہیں ہوسکتے،ا ہلیان وطن کی انتھک خدمت ہمار ی گٹھی میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی خودکفالت اور معاشرتی خوشحالی کیلئے دیرپا تعمیرورترقی ناگزیر ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے