۔،۔ریاست تفرقات اورتعصبات کی متحمل نہیں ہوسکتی: سلمان پرویز۔،۔
نفاق اورنفرت کی آگ بھڑکانے والے ریاست کے دوست نہیں دشمن ہیں

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر سلمان پرویز نے کہا ہے کہ ہماری ریاست تفرقات اورتعصبات کی متحمل نہیں ہوسکتی ”۔نفاق اورنفرت کی آگ بھڑکانے والے ریاست کے دوست نہیں دشمن ہیں۔استحکام پاکستان کیلئے عوام کوتوڑنے نہیں جوڑنے کی ضرورت ہے۔زور، زراور ڈر کی سیاست کاسیاہ باب بندکرناہوگا۔ بیشتر سیاستدانوں کا منافقانہ کردار دیکھتے ہوئے عوام بھی نڈر ہوگئے۔باضمیر انسانوں کوڈرایا اوردبایانہیں جاسکتا،شہریوں کو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا شعور آگیا ہے۔ چاروں صوبوں کے محب وطن لوگ آج ہرطرح کے مافیازکیخلاف سربکف اورسینہ سپر ہیں۔ پاک فوج چاروں صوبوں کے عوام کی امیدوں کامحور ہے۔ تعمیری سیاست اوروطن پرست قیادت ووٹ کی طاقت سے عوام کی کایاپلٹ سکتی ہے،عوام اپنے آس پاس مدبر ومخلص قیادت تلاش کریں۔ سلمان پرویزنے مزید کہا کہ قومی سیاست کاٹرینڈ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،دعا ہے آئندہ ریاست کے وفادار اس پرحکومت کریں۔بیرونی آقاؤں کے مذموم ارادوں کی تکمیل کیلئے اپنے وطن اورہم وطنوں کی راہوں میں کانٹے بچھانے والے عناصر کااپنادامن بھی کانٹوں اورانگاروں سے بھرجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی ریاست کی مضبوطی کیلئے تعمیری سیاست کوفروغ دینا ہوگا۔ قائدؒ کا فلسفہ سیاست روشن پاکستان کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے ڈرے اور سہمے ہوئے لوگ سینہ تان کر زندگی گزاریں گے۔ ہم اپنے ہم وطنوں کی ڈراوردباؤ سے نجات کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے