۔،۔ توقیر اسلم بٹر صابری کے چھوٹے بھائی حاجی تنویر اسلم بٹر کو ان کے آبائی گاوُں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان گوجرانوالہ فیروز والا۔ جرمنی میں مقیم سیاسی اور سماجی شخصیت توقیر اسلم بٹر صابری جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کے چھوٹے بھائی حاجی تنویر اسلم بٹر وہ بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں کافی عرصہ سے امریکا میں مقیم تھے جو گذشتہ دنوں امریکا میں ہی رضائے الہی سے وفات پا گئے تھے ان کا جسد خاکی پاکستان لایا گیا۔ حاجی تنویر اسلم بٹر مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز پیر 22 فروری2021 کو ان کے آبائی گاوُں فیروز والا میں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں توقیر اسلم بٹر صابری، جہانگیر اسلم بٹر اور عمران اسلم بٹر نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ کثر تعداد میں گاوں کے علاوہ دور دور سے سیاسی، کاروباری، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے جنازہ میں شرکت کی، وہاں کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ حاجی تنویر اسلم بٹر مرحوم نے اپنے گاوں فیروز والا اور ارد گرد بسنے والے افراد کی فلاح و بہبود کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، بارگاہ الہی میں ان کی دُعا مغفرت کے لئے سیکڑوں ہاتھ اُٹھے ہر کسی کے لبوں پر ایک ہی بات تھی کہ بہت نیک انسان تھے ہر کسی کے دکھ کے ساتھی تھے اللہ کریم ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔آمین۔۔ثم آمین۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے