۔،۔ ہیمبرگ کی بندرگاہ پر بحری جہاز میں 16 ٹن کوکین دریافت کی گئی۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی ہیمبرگ۔ سمندری بندرگاہ روٹرڈیم Rotterdam اور اینٹورپنAntwerpen کے بعد تیسری بڑی بندرگاہ ہیمبرگ Hamburg کی ہے، یہاں 2019 میں تقریباََ 117 ملین ٹن کا سامان لادھا اور اتارا گیا، اسی بندرگاہ پر12 فروری 2021 کو انوکھا واقعہ پیش آیا جس کا کسٹم انویسٹی گیشن آفس customs investigation officeنے آج 24فروری کو اعلان کیا، کسٹم انوسٹی گیشن آفسرز کے مطابق کارگو میں (فوکس Fox) کے ٹن کین تھے جن میں فلرFiller جس کو جرمن زبان میں Spachtelmasse ہونی چاہیئے تھی لیکن جب ٹن کین کھولے گئے تو ان میں بھاری تعداد میں کوکین بھری ہوئی تھی٭ کسٹم آفیسر کے مطابق پیراگوئے Paraguayسے آنے والے پانچ کنٹینر چیک کئے گئے٭کنٹینر ٹیسٹنگ سسٹم کو کھولنے پر چند بے ضابتگیاں پائی گئیں، بظاہر جب ٹن کین کھولا جاتا ہے تو مطلوبہ چیز نظر آ جاتی ہے مگر فلر Fillerنظر آنے کے بعد ایک اور ٹن پلیٹ پر شک پیدا ہوا اور شک کی بنا پر ٹن جیسے جیسے کھلتے گئے کوکین تہہ بہ تہہ سامنے آنے لگی جبکہ متعدد ٹن کین بھی دوسرے سامان سے بھرے گئے تھے۔ کسٹم کے تفتیش کاروں نے ٹن کین سے 9 کلو گرام سے زیادہ وزن کے آٹھ کوکین ٹیکج بر آمد کئے 1.700 سے زائد ٹن کینز میں سے 16.000 کلو گرام سے زیادہ کوکین برآمد کی گئی یہ اب تک کوکین کی سب سے بڑی مقدار ہے جو یورپ میں پکڑی گئی ہے جس کی قیمت اندازاََ ٭3,5 Milliarden Euro3,5 ملیارڈن یورو بتائی جا رہی ہے یہ کنٹینر ہالینڈ کی پولیس کے شک پر کھولے گئے۔اس دوران ایک اٹھائیس سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے