۔،۔ وفاقی وزیر صحت سپان کے مطابق تیز ٹیسٹ میں تاخیر کا امکان۔،۔

شان پاکستان جرمنی برلن۔ ایک گھنٹے میں بیس سولات جینس اسپن کو آج اپنی کورونا پالیسیوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن وزیر صحت نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پورے اعتماد سے جواب دیئے، ان کا کہنا تھا یقیناََ سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ویکسی نیشن میں کچھ کمزوریاں رہ گئی ہیں، سپن نے یکم مارچ کے لئے اعلان کیا تھا کہ ہر گھر میں تیز رفتار ٹیسٹ کیا جا سکے گا جبکہ انگیلا میرکل کے ماتحت کورونا کابینہ نے اس اعلان کو رد کر دیا، ایک رپورٹ کے مطابق تیز رفتار ٹیسٹ عنقریب مارکیٹ میں لائے جائیں گے جو تمام اسٹورز سے خریدے جا سکیں گے وزیر صحت نے اعلان کیا تھا کو تیز رفتار ٹیسٹ مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے