۔،۔قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کے سٹاف ممبرفضل محمود چوہدری رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ اِنَا لِلّلہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کے سٹاف ممبرفضل محمود چوہدری شدید دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کر دیئے گئے تھے، جہاں پر ان کو تین سٹینٹStents ڈالے گئے جس کے بعد انہیں منہائیم کی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں نگہداشت یونٹ پر رکھا گیا ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ فضل حسین زندگی اور موت کی کشمکش میں گذشتہ رات جنگ ہار چکے ہیں اللہ کریم ان کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور تمام سٹاف، شان پاکستان جرمنی کے ایڈیٹر ان چیف نذر حسین اورتمام افراد اُن کی وفات پر گہرے رنج و دُکھ کا اظہار کرتے ہیں تمام دوست و احباب بدست دُعا ہیں کہ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو اس شدید غم کی گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے(آمین ثم آمین)فضل محمود چوہدری نہایت ملنسار انسان تھے چہرے پر مسکراہٹ ان کا آئینہ تھا۔ سلیم پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے تمام سٹاف ممبران سے اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں کہ ان کے ایک ساتھی اس دنیا سے انتقال فرما چکے ہیں۔حضرت علیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری مرد کے سرکے پاس ملک الموت حضرت اسرائیل کر دیکھا تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا میرے صحابی سے نرمی کرنا کیونکہ وہ مومن ہے ملک الموت نے عرض کیا آپ کو خوشخبری ہو یا محمد ﷺ میں تو ہر مومن کے لئے نرم ہوں قسم بخُدا یا محمد ﷺ جب میں بنی آدم کی روح نکالتا ہوں اور اہل خانہ روتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ یہ چیخ و پکار کیوں؟قسم بخدا ہم نے اس پر ظلم نہ کیا اور نہ اسے لے جانے میں عجلت کی ہے اور نہ ہی اس کی روح قبض کر کے ہم نے گناہ کیا ہے لہذا تم اس حکم الہی پر راضی ہو جاوُ تو اجر پاوُ گے اگر تم نے اسے خطاء سمجھا اور جزح و یزح کی تو گنہگار ہو جاوُ گے تمہاری مرضی کا خیال رکھنا ہم پر لازم نہیں بلکہ تمہارے ذمہ ہمارا قرض باقی ہے ہم دوبارہ آئیں گے لہذا ڈرو، ڈرو تم۔خشکی اور تری میں جہاں بھی لوگ بستے ہیں چوبیس گھنٹے ان کے چہروں کو دیکھتا ہوں میں ان کے ہر چھوٹے بڑے سے واقف ہوں بلکہ ان سے زیادہ ان کو جانتا ہوں قسم بخدا اگر میں چاہوں کہ ایک مچھر کی روح قبض کر لوں تو حکم الہی کے بغیر میں اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے