۔،۔ چوہدری محمد صادق کو اُن کی آخری آرام گاہ میں منتقل کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ چوہدری محمد صادق جو پاکستانی کمیونٹی کا بہت بڑا سرمایہ تھے رضاء الہی سے انتقال کر گئے تھے اُن کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے انہیں آخری آرام گاہ میں منتقل کر دیا انہیں دُعاوں کے ساتھ رخصت کیا گیا، ٭موت ایک پُل ہے جو دوست کو دوست سے ملا دیتی ہے٭چوہدری محمد صادق پاکستانی کمیونٹی کی ہر دل عزیز ہستی کی حیثیت رکھتے تھے ہر وقت مسکراتے چہرے سے اپنی بیگم کے ساتھ ہر محفل میں نظر آتے تھے خواہ وہ شاعری کی محفل ہو یا مذہبی و سماجی محفل اکثر اوقات سیاسی محفلوں میں بھی حاضری دیتے تھے۔ اللہ کریم ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے (آمین)۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے